سعودی عرب میں العلا رائل کمیشن کے کنزرویشن بریڈنگ سینٹر میں نایاب عرب نسل کے تیندوے کے ہاں تین بچوں کا جنم ہوا ہے۔ جن میں دو نر جبکہ ایک مادہ ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب نسل کے تیندوے کے معدوم ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس نسل کی افزائش کے لیے خصوصی ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عرب نسل تیندوے کے تحفظ کے لیے رائل کمیشن فار العلا کا کردارNode ID: 830561
-
سعودی عرب کے محفوظ جنگلات میں نایاب نسل کے 310 عقابNode ID: 878604
تیندوؤں کی افزائش کے سینٹر کا کہنا ہے ریکارڈ کے مطابق تین بچوں کی بیک وقت ولادت کا تیسرا واقعہ ہے جو 30 برس بعد سامنے آیا ہے۔
سینٹر کی جانب سے معدوم ہونے کے خدشے کے پیش نظر نایاب تیندوے کی دیکھ بھال کے لیے اسے بہترین قدرتی ماحول فراہم کیا جارہا ہے تاکہ اس کی نسل میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔
بچوں کی ماں کا نام ’گلابو ‘ ہے جس کی عمر 6 برس جبکہ باپ کو ’باھر‘ کا نام دیا گیا ہے جو 13 سالہ ہے۔
جوڑے کو دسمبر 2023 میں سینٹر میں لایا گیا تھا تاکہ نسل کی افزائش کے لیے انہیں قدرتی ماحول فراہم کیا جاسکے۔
Rare #ArabianLeopard triplets have been born at RCU’s Conservation Breeding Centre. With five cubs born this year, our population has doubled since 2020. We're one step closer to reintroducing these majestic creatures to AlUla's wilderness. #OurLandOurFuture pic.twitter.com/PX6pQ8rsWL
— الهيئة الملكية لمحافظة العلا (@RCU_SA) December 4, 2024