دبئی کی عدالتوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات کے عکاس متعدد مقدمات سامنے آئے جو خلوص و وفا سےعبارت تھے۔
بعض جگہ شوہر نے اپنی اہلیہ کی خاطر ملازمت ترک کردی اور کہیں اہلیہ ایثار و وفا کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ذاتی ملکیت کی چیزیں فروخت کرکے شوہر کو قید سے رہائی دلوائی۔
مزید پڑھیں
امارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے خانگی امور کی وکیل سارہ البقیشی نے بتایا’ ان کے پاس ایک کیس آیا جس میں قرض کی عدم ادائیگی پر ایک شخص کو قید ہو گئی تھی جسے رہائی دلوانے کے لیے اس کی اہلیہ نے اپنے تمام ذاتی زیورات اور قیمتی اشیا فروخت کردیں۔‘
ایک اور کیس میں شوہر نے بیمار اہلیہ کی دلجوئی کے لیے آفس سے بغیر تنخواہ کے چھٹی اور اس کے ساتھ رہا یہاں تک کہ جب اسے بیرون ملک علاج کےلیے جانا پڑا تو اس نے ساتھ جانے سے بھی دریغ نہ کیا۔
قانونی مشیر امیرہ الصریدی نے بتایا ’ ایک شخص کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا ان کے تین بچے تھے۔ والد نے بچوں کے لیے دوسری شادی کرنا گوارا ہی نہ کیا بلکہ ان کی ماں کے مرنے کے بعد بچوں کو ننھیال کے شہر لے گیا تاکہ وہ اپنی ماں کے رشتہ داروں کے قریب رہیں۔‘