عرب شہری کو سابق اہلیہ سے بد زبانی مہنگی پڑ گئی، دس ہزار درہم جرمانہ
اخلاق سوز زبان استعمال کرنے پر خاتون نے مقدمہ دائر کیا تھا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں عرب ملک سے تعلق رکھنے والے ایک غیرملکی کو سابقہ اہلیہ سے بد زبانی مہنگی پڑ گئی۔دس ہزار درھم ادا کرنے پڑگئے۔
اخلاق سوز زبان استعمال کرنے اور بچوں کے سامنے زد وکوب کرنے پر خاتون نے مقدمہ دائر کیا تھا۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں رہائشی ایک خاتون جس کا تعلق عرب ملک سے تھا نے خانگی عدالت میں سابق شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں اس کا کہنا تھا ’سابق شوہر نے علیحدگی کے بعد اسے بچوں کے سامنے رسوا کیا اور نہ صرف بد زبانی کی انتہا کردی بلکہ زد وکوب کرنے سے بھی گریز نہ کیا۔‘
خاتون نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ’ اس توھین پر اسے 60 زار درھم ہرجانے اور 5 فیصد سود کے علاوہ مقدمہ کے اخراجات بھی ادا کرائے جائیں۔‘
ابتدائی طو رپر پراسیکیوشن میں دائر مقدمے میں خاتون کے حق میں فیصلہ صادر کیا اور 7 ہزار درھم ہرجانہ ادا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس خانگی عدالت میں منتقل کردیا گیا۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی سفارش اور کیس کے مندرجات کے علاوہ تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کے خلاف 10 ہزار درھم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا۔