Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توانائی کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ کیا جائے گا: آرامکو سربراہ

’پیدواری ہدف میں اضافہ نوجوانوں کے لیے مزید اسامیاں پیدا کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے‘
سعودی آرامکو کمپنی کے سربراہ انجینئر امین الناصر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے توانائی کی پیداوار میں 70 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’پیداواری ہدف میں اضافہ نوجوانوں کے لیے مزید اسامیاں پیدا کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’توانائی کے شعبے میں یہ توسیع سعودی وژن 2030 کے تحت آتی ہے جس کا مقصد معیشت کو متنوع بنانا اور تیل پر انحصار کم کرنا ہے۔‘
’ اس منصوبے میں تیل، گیس، اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف ذرائع پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ معیشت اور توانائی کے وسائل میں پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سپلائی چین  کی بہتری کے علاوہ ملک میں مائننگ میں اضافے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’مقامی صنعت میں ترقی کے لیے آرامکو نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 250 ملین ڈالر کی کامیابی حاصل کی ہے۔‘

شیئر: