شیر خوار سعودی بچی کو اغوا کرنے والی مصری خادمہ گرفتار
’واقعہ الدقی محلے میں ہوا ہے جس نے معاشرے کے مختلف افراد کو صدمہ پہنچایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مصری پولیس نے شیر خوار سعودی بچی کو اغوا کرکے اسے سڑک پر پھینکنے والی مصری خادمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ الدقی محلے میں ہوا ہے جس نے معاشرے کے مختلف افراد کو صدمہ پہنچایا ہے۔
مصری پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ’ایک سعودی سیاح خاتون نے اطلاع دی کہ بازار میں شاپنگ کے دوران اس کی دو سالہ بچی سمیت خادمہ غائب ہوگئی ‘۔
’خاتون نے کافی تلاش کیا اور جب کوئی سراغ نہ ملا تو پولیس میں شکایت درج کرادی‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ علاقے میں تلاشی شروع کردی‘۔
’کچھ دیر بعد دو سالہ بچی سڑک پر مل گئی جسے خادمہ وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’ریکارڈ وقت میں خادمہ کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔