Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحول دوست’ ٹیکسی مکہ‘ پورے ہفتے چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی

سروس کا آغاز پیر 13 جنوری 2025 سے مرحلہ وارکیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
رائل کمیشن اتھارٹی برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ اتھارٹی کا کہنا ہے’ ماحول دوست’ ٹیکسی مکہ‘ سروس کا آغاز پیر 13 جنوری 2025 سے مرحلہ وارکیا گیا ہے جو ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے دستیاب ہو گی۔‘
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ کے 47 مقامات جن میں مسجد الحرام کے اطراف کا مرکزی علاقہ اور دیگر اہم پوائنٹس شامل ہیں ٹرانسپورٹ سروس پہلے مرحلے میں شروع کی جارہی ہے۔
ٹیکسی مکہ کے کنٹریکٹرز کے پاس ان مخصوص گاڑیوں کا بڑا بیڑا موجود ہے جنہیں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے ٹرانسپورٹیشن کے حوالےسے اعلی و معیاری خدمات کی فراہمی کےلیے منظوری جاری کی گئی ہے۔
 مسافروں کو ادائیگی کے لیے متعدد اختیارات دیے گئے ہیں جن میں نقد اور کریڈیٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگی کی سہولت شامل ہے۔
گاڑیوں میں موجود ڈیجیٹل میٹرز کے علاوہ مسافر اور ڈرائیوروں کے تحفظ کا سسٹم بھی موجود ہے جن میں نگرانی کے لیے سی سی کیمرے گاڑی کے اندر نصب ہیں ان کے علاوہ ہنگامی حالت میں فوری رابطہ کاسسٹم بھی موجود ہے۔
 قبل ازیں نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ’ٹیکسی مکہ‘ کا افتتاح کیا۔
 وزیر ٹرانسپورٹ انجیئنر صالح الجاسر نے ’ٹیکسی مکہ‘ سروسز کا آپریشنل لائسنس رائل کمیشن مکہ کے سی ای او انجینئر صالح بن ابراہیم الرشید کے حوالے کیا۔
انجیئرصالح الرشید کا کہنا تھا کہ ’ٹیکسی مکہ‘ منصوبے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ماحول دوست ہیں جو الیکٹرک اور ہائی برڈ سسٹم سے آپریٹ ہوتی ہیں یہ حجاج، عمرہ زائرین اور یہاں رہنے والوں کےلیے مثالی اور منفرد تجربہ ثابت ہو گا۔
توقع ہے رواں برس 2025 کے اختتام تک مکہ مکرمہ میں ان گاڑیوں کی تعداد 1800 تک پہنچ جائے گی جس سے ذرائع نقل و حمل کی سروسز میں بہتری آئےگی اور مسافروں کو سہولت ہو گی۔

 

شیئر: