Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پیسنجر ود آوٹ لگج‘ سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے ایک اور سہولت

نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بھی موجود تھے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی سول ایوی ایشن نے عازمین حج کو نئی ومنفرد سہولت کرنے کےلیے وزارت حج و عمرہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
پسیینجر ود آوٹ لگج ’سامان کے بغیر مسافر‘ کے عنوان سے عازمین حج کے لیے فراہم کی جانے والی سہولت کا اعلان حج کانفرنس و نمائش 2025 میں کیا گیا اس موقع پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج و عمرہ اور سول ایوی ایشن کے مابین طے پانے والے امور کا مقصد عازمین کو مملکت سے واپسی پر یہ سہولت فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اپنا سامان ایئرپورٹ جانے سے قبل ہی متعلقہ حج آپریٹر کے نمائندے کے حوالے کردیں گے۔
عازمین کے رہائشی مقامات سے سامان کی ایئرپورٹ منتقلی کے تمام امور منظم انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔
حج ٹورآپریٹرز سامان کو وصول کرنے کے بعد ان پر ٹیگ لگانے کا ذمہ دار ہوگا جسے بعدازاں ایئرپورٹ پہنچانے کی ذمہ داری بھی ادارے کی ہوگی۔
اس سہولت سے حجاج کو ایئرپورٹ پرسامان کی ہینڈلنگ کی دشواری نہیں ہو گی اور وہ آرام سے بغیر بکسوں اور اضافی سامان کے مقررہ وقت پر ایئر پورٹ پہنچ سکیں گے۔

 

شیئر: