Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات مثالی: سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی

سیکرٹری جنرل نے جدہ میں حج کانفرنس اور نمائش سے خطاب کیا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کمیٹی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے مملکت کی جانب سے  عازمین حج کو فراہم والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مثالی قراردیا ہے۔
جدہ میں حج کانفرنس اور نمائش سے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ ’حج مشنز اپنے ممالک سے آنے والے عازمین کو مناسک حج کی ادائیگی اور فراہم کی جانے والی خدمات اور قوانین و ضوابط کے بارے میں پیشگی آگاہ کریں تاکہ وہ بہتر طورپر فراہم کی جانے والی خدمات سے مستفیض ہوں۔‘
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا ’بہت سے ایسے ممالک ہیں جو اپنے عازمین کو پیشگی طور پر ان امور کے بارے میں مطلع کرتے ہیں جو یقینی طورپر قابل ستائش عمل ہے۔‘
بعدازاں نائب گورنر مکہ مکرمہ کی موجودگی میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزارت حج وعمرہ نے سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔
علاوہ ازیں کدانہ اور علم کمپنی کے ساتھ بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ نائب گورنر نے متعدد بڑے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔
  بعدازاں عازمین کی خدمت کے حوالے مثالی کردار ادا کرنے والےاداروں میں ‘لبیتم’ ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
خیال رہے حج کانفرنس ایک ایسا سٹریٹجک پلیٹ فارم ہے جس میں ایک دوسرے کے تجربات و معلومات اور افکار کے تبادلے سے مستفیض ہونے کا موقع ملتا ہے۔
چار روزہ کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 280 سے زائد ادارے، 100 سے زیادہ سپیکرز ، مقامی اور بین الاقوامی حج سروسز سے تعلق رکھنے ادارے کے علاوہ  100 ممالک سے آنے والے مہمان بھی موجود ہیں۔ کانفرنس میں 50 مذاکراتی سیشنز ہوں گے جبکہ ڈیرھ لاکھ سےزائد وزیٹرز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کانفرنس کا گزشتہ ایڈیشن بھی کامیاب رہا تھا جس میں 202 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
جبکہ 100 ممالک کے مندوبین اورش رکاکی تعداد ایک لاکھ سے زائد رہی۔ 1430 مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا کوریج کی گئی۔

 

شیئر: