Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی میں سیاحوں کی کشتی کے قریب وہیل کا کرتب

سڈنی ....سڈنی میں ایک کشتی میںسوار سیاح اس وقت حیران رہ گئے جب انکی کشتی کے بالکل قریب ایک کبڑی وہیل سمندر سے اچانک کئی میٹر بلند ہوئی اور پھر اس نے سمندر میں تیرنا شروع کردیا۔ یہ وہیل تقریباً30ٹن وزنی تھی اور 49فٹ طویل تھی۔ سیاحوں میں برطانوی بھی سوار تھے جنہوں نے کہا کہ کشتی سے تقریباً20میٹر دور ہی ہم نے وہیل کا کرتب دیکھا اور اس کی تصویر اتار لی۔53سالہ پیٹر کا کہناتھا کہ وہ فضا میں بڑے کرتب دکھا رہی تھی تاہم اسکا سر پانی کے اندر ہی نظر آیا۔ میرا خیال ہے کہ یہ نوجوان وہیل تھی اورشاید سیاحوں کو دیکھ کر کرتب دکھانا شروع کیا تھا۔ کبڑی وہیل اوسطاً 15میٹر طویل ہوتی ہیں اور انکا وزن 45ٹن ہوتا ہے۔ گرمی کے ان دنوں میں وہ انٹارکٹیکا سے شمالی کوئنز لینڈ ، فیجی اور ٹونگا کے گرم پانیوں کی جانب روانہ ہوتی ہیں جہاں جاکر یہ بچے دیتی ہیں۔ انکی ہجرت مئی کے وسط میں شروع ہوتی ہے اور پھر اکتوبر اور نومبر میں سڈنی کے راستے انٹارکٹیکا واپس پہنچتی ہیں۔

شیئر: