Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں کان کنی کے شعبے کی قدر 2.5 ٹرلین ڈالر ہے‘

’سعودی عرب میں کان کنی کا شعبہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
وزیر صنعت و معدنی ذخائر بندر الخریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کان کنی کا شعبہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کان کنی کی مجموعی ممکنہ قدر 2.5 ٹرلین ڈالر تک ہے‘۔
وہ ریاض میں منعقد بین الاقوامی کان کنی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نےکہا ہے کہ ’ہم نے ذمہ دار سپلائی چین کی ترجیحات میں نمایاں پیشرفت کی ہے جہاں شفافیت، سرٹیفیکیشن اور تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقتصادی اور سماجی قدر فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ اقدامات کان کنی کے شعبے کو مزید مستحکم، پائیدار اور عالمی معیار کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے‘۔

شیئر: