Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مہنگائی کی شرح میں 1.9 فیصد کمی

’سعودی عرب میں  شرح مہنگائی جی 20 ممالک میں سب سے کم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ دسمبر 2024 کے دوران سعودی عرب میں سالانہ مہنگائی کی شرح 1.9فیصد رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شرح گزشتہ سال مماثل مدت کے مقابلے میں کم رہی ہے۔
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں  شرح مہنگائی جی 20 ممالک میں سب سے کم ہے‘۔
واضح رہے کہ صارفین کی اشیائے صرف کی قیمتوں میں تبدیلی کا جائزہ لینے کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح کا عمومی تصور کیا جاتا ہے۔
اس ضمن میں 490 اشیائے صرف  کا تعین کیا گیا ہے جن کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے سروے ٹیمیں وقفے وقفے سے دکانوں میں جاکر جائزہ لیتے ہیں اور پھر سالانہ یا ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کا تعین کرتے ہیں۔

شیئر: