’مائننگ میں ایک سو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں‘
’دستیاب مواقع میں سے 20 بلین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری آخری مراحل میں ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نائب وزیر صنعت و معدنیات برائے کان کنی انجینئر خالد المدیفر نے کہا ہے کہ مائننگ کے شعبے میں ایک سو بلین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کے نئے مواقع موجود ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں جاری بین الاقوامی کان کنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’دستیاب مواقع میں سے 20 بلین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری آخری مراحل میں ہے‘۔
کانفرنس میں چوتھا بین الاقوامی وزارتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں مائننگ کے متعلق وزرا نے شرکت کی ہے۔
علاوہ ازیں کئی ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
کانفرنس کے دوران معدنیات کے پیدواری ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا خاص طور پرافریقہ، مغربی اور وسطی ایشیا ممالک جہاں اس شعبے میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
ان معاہدوں کا مقصد معدنیات کی پیداوار میں مسابقت کو بڑھانا، صنعت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا اور مستقبل میں اس کی پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/January/56/2025/thumbnail_image_10.png)