Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں الیکڑک کاروں کی تعداد بڑھ گئی، سال کے آخر تک 500 چارجنگ سٹیشنز

امارات میں الیکٹرک کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں اس سال 2025 کے آخر تک 400 نئے چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کا ہدف ہے۔ سٹیشنز کی تعداد 500 تک پہنچ  جائے  گی۔
وزارت توانائی و انفراسٹرکچر فارانرجی اینڈ پٹرولیم افیئرز کےانڈر سیکریٹری انجینیئر شریف العلما نے بتایا ’ الیکٹرک کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافے اور قیمتوں میں کمی کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ تمام لوگوں کو چارجنگ سٹیشنز تک رسائی مل سکے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق انجینیئر شریف العلما نے گزشتہ روز ابوظبی سسٹین ایبلٹی ویک کے افتتاح کے موقع پر کہا  ’امارات میں الیکٹرک کاروں کی تعداد بڑھنے سے  چارجنگ سٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال الیکٹرک کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا جو 2023  کے ریکارڈ سے زیادہ ہے‘۔
انجینیئر شریف العلما کا کہنا تھا  ’متحدہ عرب امارات میں چارجنگ سٹیشنز کی مارکیٹ اوپن اور مسابقتی ہے۔ نجی شعبہ، سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ خاص طور پر الیکڑک چارجنگ کے لیے متفقہ ٹیرف مقرر کیا گیا ہے‘۔
یاد رہے دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے الیکڑک سے چلنے والی ماحول دوست عوامی بس سروس کے بیڑے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 اتھارٹی کے مطابق’ آئندہ برس کےلیے 40 ماحول دوست بسیں خریدی جائیں گی جنہیں مزید روٹس پر ڈالا جائے گا۔‘
امارات نے ماحول کو صاف رکھنے اور آلودگی کے خاتمے کی مہم کے تحت  ٹرانسپورٹ کے شعبے کو سال 2050 تک کاربن فری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
 

 

شیئر: