Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 2024 کے دوران 992 ملین درہم تک الیکٹرک کاروں کی فروخت متوقع

2023 کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ کے سودے متوقع ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
اسٹیٹسٹا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار مارکیٹ سٹڈیز نے کہا ہے کہ’2024 کے دوران متحدہ عرب امارات میں 992 ملین درہم تک الیکٹرک کاروں کی فروخت متوقع ہے‘۔
جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ’ 2023 کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ کے سودے متوقع ہیں‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اسٹیٹسٹا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فارمارکیٹ سٹڈیز نے اپنے نئے جائزے میں بتایا کہ’ 2028 تک امارات میں الیکٹرک کاروں  کی فروخت  میں اضافہ ہوگا۔ 1.36 ارب درہم تک کے سودے ہوسکیں گے‘۔ 
امارات میں الیکٹرک کاروں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ حکومت اس کی سرپرستی کررہی ہے۔ اس سلسلے میں معاون بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی جارہی ہے۔ 
اسٹیٹسٹا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار مارکیٹ سٹڈیز کا کہنا ہے کہ’ 2024 کے دوران امارات میں الیکٹرک کار کی اوسط قیمت دو لاکھ پانچ ہزار درہم تک پہنچ جائے گی‘۔  
امارات الیکٹرک کاریں حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں اوپر آرہا ہے۔ امارات کے ستر فیصد باشندے الیکٹرک کار کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ 
الفطیم للسیارات گروپ کے ڈپٹی چیئرمین انطوان بارتس نے کہا ہے ’جب سے امارات نے 2050 تک کاربن فری حکمت عملی کا اعلان کیا ہے الیکٹرک کاروں کا انفراسٹریکچرجدید خطوط  پر استوار کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی ہے‘۔ 
انطوان بارتس نے کہا کہ’ توقع ہے کہ 2028 تک امارات میں الیکٹرک کاروں کی مقبولیت کی سالانہ شرح نمو 30 فیصد تک پہنچ جائے گی‘۔ 

شیئر: