سعودی ہیریٹج کمیشن نے نیشنل اربن ہیرٹیج رجسٹر میں تین ہزار 202 نئے مقامات کا اندراج کیا ہے، نئے اضافے کے بعد تاریخی مقامات کی کل تعداد آٹھ ہزار202 ہوگئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نئے رجسٹرڈ مقامات میں سے ریاض میں 16، مکہ مکرمہ میں 8، قصیم میں ایک، الشرقیہ ریجن میں 2، عسیر میں تین ہزار 170، حائل میں 2، نجران میں ایک اور الباحہ میں 2 مقامات شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں آثار قدیمہ کی دریافت، چینی کمپنی سے معاہدہNode ID: 880593
یہ اقدام سعودی ورثے، اسے دستاویزی شکل دینے اور تحفظ کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ رجسٹریشن نوادرات، عجائب گھروں اور شہری ورثے کے قانون کے نفاذ کے بعد کی گئی۔ کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک فیصلے کے ذریعے ادارے کے سی ای او کو ورثے اور آثار قدیمہ کے مقامات کو رجسٹر کرنے اور ان کے تحفظ کا اختیار دیا ہے۔
کمیشن نے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا ہے کہ’ وہ بلاغ پلیٹ فارم، آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس یا مقامی برانچوں کے ذریعے غیر رجسٹرڈ ہیریٹج سے متعلق اطلاع دیں۔‘