Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے جدہ میں ملائیشیا کے ہم منصب کی ملاقات

اسلامی امور سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور شیخ  ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ سے بدھ کو جدہ میں ملائیشیا کے ہم منصب نعیم بن مختار نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں خاص طور پر اسلامی امور سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قران پاک کی تعلیمات اور سنت نبوی کی بنیاد پر اعتدال پسند اسلام کے فروغ کے حوالے سے مملکت کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملائیشیا کے وزیر اسلامی امور نے دنیا بھر میں مسلمانوں، مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات کی خدمات کےلیے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا’ سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت سے ملائیشیا کی مسلم کمیونٹی کو قرآن کے پروگرام اور حرمین کے اماموں کے دوروں سے فائدہ ہوا ہے۔‘

 

شیئر: