کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی پاکستان کے لیے3007 فوڈ پارسل کی ترسیل
کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی پاکستان کے لیے3007 فوڈ پارسل کی ترسیل
جمعرات 16 جنوری 2025 15:53
امدادی مرکز کا پروگرام فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے ۔ فوٹو واس
مملکت کی امدادی ایجنسی کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے پاکستان کے سندھ صوبے کے ماتلی اور ٹھٹھہ اضلاع اور خیبر پختونخوا کے ٹانک اور تورغر اضلاع میں خشک خوراک کے 3007 تھیلے تقسیم کیے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق یہ امداد سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے غریب خاندانوں کے لیے ہے جس سے 20444 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
پاکستان میں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد اس سال کے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تحت خشک خوراک کے 147500 تھیلے فراہم کئے جائیں گے۔
راشن کے ہر ایک پیکٹ کا وزن 95 کلوگرام ہے اور اس میں ایک ماہ کے لیے ضروری خشک خوراک موجود ہے۔
سعودی عرب کا کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان میں کمزور افراد کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
قبل ازیں ونٹر امدادی پیکج جن 14 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں گانچے، سکردو، نگر، استور، غزر، چترال، سوات، اپر دیر، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو، جام شورو، بدین اور قمبر شھدا کوٹ شامل ہیں۔
امدادی پیکج میں 50 ہزار رضائیاں اور 25 ہزار ونٹر کٹس شامل ہیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات موجود ہیں۔