Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں امدادی سامان کی تقسیم

یو این او سی ایچ اے نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس امدادی کام کو منظم انداز میں انجام دیا (فوٹو: کے ایس ریلیف)
اعلامیے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے 2024-2023 کے لیے 50 ہزار شیلٹر نان فوڈ آئٹمز (این ایف آئیز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کا پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
اس کے تحت پاکستان کے انتہائی پسماندہ اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کو ضروری امداد فراہم کی گئی۔ یہ پروجیکٹ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے جواب میں انسانیت کی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ منصوبہ ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران چار مرحلوں میں مکمل کیا گیا، اس کا ہدف پاکستان کے 44 ایسے اضلاع تھے جو شدید بارشوں، سیلاب اور برف باری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔
اس مہم کے دوران کنگ سلمان ریلیف نے 25 ہزار شیلٹر این ایف آئیز اور 25 ہزار ونٹر کٹس تقسیم کیں، تاکہ ان علاقوں کے افراد سرد موسم کے سخت حالات کا مقابلہ کر سکیں اور آفات کے بعد اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکیں۔
کنگ سلمان ریلیف نے اس پروجیکٹ میں قومی و صوبائی حکومت کے اداروں، جیسے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری کے ساتھ قریبی تعاون کیا۔ 
اقوام متحدہ کے ادارے یو این او سی ایچ اے نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس امدادی کام کو مؤثر اور منظم انداز میں انجام دیا۔ 
یہ منصوبہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد کو ضروری امداد فراہم کر کے ان کی زندگیوں کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شیئر: