Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایل ای ڈی لائٹنگ پروڈکٹس میں چھپائی گئی 2.9 ملین نشہ آور گولیاں برآمد

اتھارٹی نے منشیات وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی نے البطحا پورٹ کے ذریعے 2.9 ملین نشہ آورگولیاں (کیپٹاگون) سمگل کرنے کے بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ایس پی اے کے مطابق نشہ آور گولیاں ایل ای ڈی لائٹنگ پروڈکٹس کے ایک کنٹسائنمٹ میں چھپائی گئی تھیں۔
زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی نے کنسائنمنٹ کے معائنے کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور سکینیگ ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے منشیات برآمد کی۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے منشیات وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایک بیان میں اتھارٹی نے معاشرے سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلیے ایکسپورٹ اور امپورٹ پر کسڈم کنٹرول کو سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اتھارٹی نے عوام پر زور دیا کہ’ وہ معاشرے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں کردار ادا کریں۔‘

 

شیئر: