Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 2.4 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد، دو ملزمان گرفتار

نشہ آور گولیاں میٹل پائپس میں چھپائی گئی تھیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول نے ریاض میں میٹل پائیپوں میں چھپائی گئی 2.4 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
منشیات کی تشہیر میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ، ملزمان میں ایک شہری اور شامی باشندہ شامل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ کارروائی منشیات کی سمگلنگ اور اس کی تقسیم کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے جاری سکیورٹی کوششوں کا حصہ ہے۔
حکام نے شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا اس کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع دیں۔

شیئر: