سعودی زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی نے مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی دو بڑی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق البطحا اور ربع الخالی بارڈر کراسنگ کے ذریعے منشیات مملکت لائی جا رہی تھی جنہیں گاڑیوں میں چھپایا گیا تھا۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا ’البطحا بارڈر کراسنگ پر کسٹم طریقہ کار کے مطابق ایک ٹرک کو چیک کیا تو اس کے سائیڈ بکس میں چھپائی گئی ایک ہزار 944 کلو گرام میتھا مفیٹامین جسے عام طور پر ’شبو‘ کہا جاتا ہے برآمد ہوئی۔‘
#ارقد_وآمن | #الزكاة_والضريبة_والجمارك تُحبط محاولتي تهريب أكثر من 6 كيلوجرام من مادة "الشبو" عُثِر عليها مُخبأة في مركبة وشاحنة قدِمتا إلى المملكة عبر منفذي البطحاء والربع الخالي، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبلي المضبوطات داخل المملكة وعددهما شخصان.
|… pic.twitter.com/FXIejW3Fxj— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) January 10, 2025
’ربع الخالی بارڈر کراسنگ پر ایک گاڑی سے 4 ہزار 140 کلو گرام شبو برآمد کی گئی، منشیات کو گاڑی کی بیٹری میں چھپایا گیا تھا۔‘
انتہائی جدید سکیورٹی ڈیوائسز کی مدد سے منشیات کی موجودگی کا پتہ لگایا گیا۔
بیان میں کہا گیا’ اتھارٹی نے منشیات ضبط کیے جانے کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے مشیات وصول کرنے والے دو مشتتبہ افراد گرفتار کیا ہے۔‘
اتھارٹی مملکت کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر کسٹم سخت کنٹرول جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔