اردنی وزارت سیاحت کا کہنا ہے’ گزشتہ برس عرب ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 0.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2024 میں عرب سیاحوں کی تعداد 3.27 ملین رہی۔‘
سبق نیوز کے مطابق اردنی سیاحتی کمیٹی کے ڈائریکٹر عبدالرزاق عربیات نے بتایا’ اردن آنے والے عرب سیاحوں میں سرفہرست سعودی رہے جن کا تناسب 50 فیصد تھا جبکہ سعودیوں نے یورپی سیاحوں کے مقابلے میں زیادہ رقوم خرچ کیں۔‘
مزید پڑھیں
-
مصر میں سعودی سیاحوں نے 1.5 ارب ڈالر خرچ کیےNode ID: 883793
-
مصر جانے والے سعودی سیاحوں کی تعداد مراکش سے 20 گنا سے بھی زیادہNode ID: 884325
سیاحتی کمیٹی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ’ اگرچہ سال 2023 کے مقابلے میں 2024 میں عرب سیاحوں کی تعداد 2 لاکھ کم رہی تاہم سعودی سیاحوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ دیکھا گیا۔‘
اردن آنے والے 75 فیصد سعودی سیاحوں نے بری راستے جبکہ 13 فیصد فضائی جبکہ 12 فیصد سیاحوں نے سمنری سفرکو ترجیح دی۔ مجموعی طور پر97 ہزار سعودی سیاح گزشتہ برس آئے۔
اردنی وزارت سیاحت کا کہنا ہے’ گزشتہ برس عرب سیاحوں نے 3.575 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے جو دیگر کے مقابلے میں زیادہ تھا جبکہ سعودی سیاحوں کی جانب سے 1.7 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔‘