Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں روسی اور برطانوی سفرا کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے اتوار کو وزارت کے ہیڈکوارٹر میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف اور برطانوی سفیر نیل کرمپٹن کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق روسی سفیر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے لیے انہیں بڑھانے کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر اور برطانوی سفیر نے علاقائی اور بین الاقوامی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرعبدالرحمن الرسی سے اتوار کو ریاض میں سفارتی کور کے ڈین اورسعودی عرب میں جبوتی کے سفیر ضیا الدین سعید بامخرمہ نے ملاقات کی۔
ملقات میں دودطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: