سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں مملکت میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں منگولیا کے وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک وفد ون واٹر سمٹ میں شرکت کےلیے اتوار کو ریاض پہنچا ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چین میں سعودی سفیر اور منگولیا میں غیر مقیم سفیر عبدالرحمن بن احمد الحربی نے ان کا خیرمقدم کیا۔