اردنی پولیس نے سعودی شہری کے روپوش قاتل کو بیرون ملک فرار ہونے سے قبل گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ٹیلی فون کال سے اس کا سراغ لگایا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق اردنی ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ ہفتے اردن میں سعودی شہری زبن الشمری کے قاتل کو گرفتار کرنے کےلیے سیکیورٹی اداروں نے ادارہ خفیہ اور ماہر سراغ رسانوں کی خدمات حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
-
اردن میں ’حج زیارت‘ کیس میں تین ملزمان دو برس قید کی سزاNode ID: 884146
-
اردن میں قتل ہونے والے سعودی شہری کی تدفین، ملزم گرفتارNode ID: 884578
جنہوں نے الکرک کمشنری کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے موبائل کے ذریعے شہریوں کو پیغامات ارسال کیے جس میں انتباہ دیا گیا تھا کہ کوئی شہری مفرور قاتل کو پناہ دے اور نہ کسی قسم کی مدد فراہم کرے ۔
قاتل کے بارے میں معلومات ملنے پر فوری طورپر پولیس کو دینے کی بھی درخواست کی تھی۔
علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی وجہ سے قاتل کے پاس کوئی پناہ گاہ نہ رہی جس پر ملزم نے پہاڑوں کا رخ کیا جہاں وہ ایک غار میں چھپ گیا۔
پولیس نے ایک موبائل گفتگو ریکارڈ کی جس کے ذریعے اس کی لوکیشن ٹریس کرکے غار کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ ملزم نے جائے فرار نہ پاتے ہوئے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا۔
واضح رہے سعودی شہری زبن الشمری سیر کے لیے اردن گیا تھا جہاں اسے ایک اردنی نے چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق سعودی اور اردنی کے درمیان پرانے اختلافات تھے جس پر اس نے انتقام لینے کے لیے قتل کیا۔
مقتول کے بارے میں علم ہونے پر سعودی سفارتخانے نے پولیس سے رابطہ کیا اور کیس درج کرنے کے بعد مقتول کی نعش مملکت منتقل کردی تھی۔