اردن میں قتل ہونے والے سعودی شہری زبن عبد صباح الشمری کو جمعے کو سپرد خاک کردیا گیا۔
سعودی شہری کی نعش قانونی طریقہ کار مکمل کیے جانے کے بعد رفحا گورنریٹ لائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
سبق نیوز کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ دو دن قبل اردن میں ایک شخص نے سعودی شہری کو تنازع کے بعد تیز دھار آلے کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔
اردن کی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا جو حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔
دوران تفتیش ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والا تیزدھار آلہ برامد کرلیا۔
اردن کی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے بتایا’ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔‘
مزید قانونی کارروائی کےلیے ملزم کو ہائی کرمنل کورٹ کے پبلک پراسکیوٹر کے حوالے کردیا گیا۔