اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ کیا آپ انڈیا کی پسماندہ ریاست بہار کے ایک قصبے موتیہاری میں 25 جون 1903 کو پیدا ہونے والے ایرک آرتھر بلیئر کو جانتے ہیں تو آپ کا جواب نفی میں ہوگا۔
لیکن اگر کوئی پوچھے کہ کیا آپ جارج اورویل کو جانتے ہیں یا ان کا نام سنا ہے تو آپ میں سے بہت سے لوگ ہامی بھریں گے اور بہت سے لوگوں نے تو ان کی تصانیف بھی پڑھ رکھی ہوں گی۔
جارج اورویل نے آج سے پورے 75 سال قبل 21 جنوری 1950 کو لندن میں آخری سانسیں لیں لیکن ان کی سانسیں آج بھی زمانے کو محسوس ہوتی ہیں۔ انہوں نے وقت کی نبض پر جس نباض کی طرح انگلی رکھی اس نے انہیں آج تک زندہ جاوید رکھا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’تھری ایڈیٹس‘ جس کی فلم میکنگ بھی دلچسپی سے خالی نہیں
Node ID: 882986
-
فلم موسم جس نے ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کے درمیان اپنی پہچان بنائی
Node ID: 883643
-