سعودی وزیراسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے سری لنکا کی دو نابینا لڑکیوں اور ان کے اہل خانہ کو وزارت کی میزبانی میں عمرہ ادا کرانے کی منظوری دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سری لنکا میں متعین سعودی سفیر خالد القحطانی نے دونوں لڑکیوں اور ان کے اہل خانہ کو سفارتخانے میں مدعو کیا اور انہیں وزارت اسلامی امور کی میزبانی میں عمرہ کی ادائیگی کے خبردی گئی۔
مزید پڑھیں
-
شاہی مہمانوں کا دوسرا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا، عمرہ ادا کیاNode ID: 883406
لڑکیوں کی خواہش تھی کہ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں مگر اسباب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی یہ آرزو پوری نہ ہوسکی تھی۔
اس بارے میں سعودی سفیر کو جب علم ہوا تو انہوں نے وزارت اسلامی امور کو مطلع کیا۔
ایک نابینا لڑکی جو قرآن کریم کی حافظہ اورماہر قاریہ ہے نے بتایا ’ 13 برس کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا اورمختلف قاریوں کی طرز قرآت پر بھی عبور حاصل کیا۔‘
وزارت اسلامی امور کے تحت عالمی مقابلہ حسنِ قرات میں سری لنکا کی حافظہ نے پہلا انعام جیتا تھا جس پر انہیں 10 لاکھ سری لنکن روپیہ انعام میں دیا گیا تھا۔