Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کا دوسرا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا، عمرہ ادا کیا

مکہ مکرمہ پہنچنے پر وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین گیسٹ پروگرام کے تحت آنے والے شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ نے پیر کو عمرہ ادا کیا ہے۔
قبل ازیں شاہی مہمان مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچے تو وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
شاہی مہمانوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کی خدمت کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کو سراہا اور مہمان نوازی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شاہی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ 14 یورپی ملکوں کے 250 مہمانوں پر مشتمل ہے۔
ان ملکوں میں بوسنیا ہرزیگوینا، البانیہ، کوسوو، مقدونیہ، آسٹریا، سپین، مونٹی نیگرو، یونان، رومانیہ، برطانیہ، جمہوریہ چیک، نیدرلینڈ، سویڈن شامل ہیں۔
شاہی مہمانوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کرایا گیا، مسجد قبا، مدینہ منورہ میں موجود اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کی۔ جنگ احد کے مقام اور احد شہدا سکوائر بھی دورہ کیا۔
 واضح رہے کہ اس سال 66 ملکوں کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی جا رہی ہے، جو چار گروپوں میں سعودی عرب پہنچیں گے۔

شیئر: