مدینہ منورہ میونسپلٹی نے بدھ کو ’شوران ٹریک‘و پارک کا افتتاح کردیا۔
تفریحی پارک کی تعمیر کا مقصد معیار زندگی کو بلند کرنا اور لوگوں کو تفریح کے لیے مثالی مقام فراہم کرنا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سکیٹ بورڈ اور سکیٹرز کے لیے بنایا گیا مخصوص ٹریک 900 میٹر رقبے پر محیط ہے جو اس کھیل کے شائقین کے لیے مثالی ٹریک ثابت ہوگا۔

مدینہ منورہ کے علاقے شوران کے رہائشیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارک اور ٹریک بنایا گیا ہے۔
سکیٹنگ کے علاوہ یہاں سائیکلنگ کے لیے بھی دونوں سائیڈوں پر مخصوص ٹریکس بنائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا رقبہ سبزہ زار پرمشتمل ہے جہاں بچوں کے کھیل کے لیے بھی مقامات مخصوص کیے گئے ہیں جبکہ فیملیز کے لیے جدا انتظامات موجود ہیں۔