Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 300 سے زائد پارکس سیاحت کے فروغ کےلیے اہم

خاندان کے لیے بیٹھنے کی جگہیں، فوڈ ٹرکس اور دیگر سہولتیں ہیں۔ (فوٹو الیوم)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی شہریوں، مقیمین اور وزیٹرز کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلیے اپنے وسیع شہری ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے کے شہری ماحول بہتر بنانے کےلیے اقدامات کررہی ہے۔
میونسلپٹی اس سلسلے میں پارکس، باغات اور عوامی مقاماتکا ایک نیٹ ورک بنانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے جو تفریح ، آرام اور سماجی رابطوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

شہری ماحول بہتر بنانے کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق میونسپلٹی شہر کی سڑکوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے فرینڈلی زون میں تبدیل کررہی ہے۔ پیدل چلنے اور سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کرکے صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
مکہ مکرمہ مجموعی معیار زندگی کو بڑھانے کےلیے سمارٹ سٹی ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ الزیتونی نے ایس پی اے کو بتایا کہ مقدس دارالحکومت اور اس کی گورنریٹس میں پارکس کی مجموعی تعداد 300 سے زائد ہے جہاں بڑوں اور بچوں کے لیے تفریح و سپورٹس کی سہولتیں، خاندان کے لیے بیٹھنے کے ایریا، فوڈ ٹرکس، سائیکلنگ اور واکنگ کےلیے ٹریکس اور ورزش کے لیے مختص ایریاز ہیں۔

سبزہ زار علاقے میں اضافے کا کام جاری ہے۔ (فوٹو الیوم)

ترجمان نے بتایا مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی مملکت کے وژن 2030 کے مطابق پارکس کو بہتر سے بہتر بنانے کی جستجو کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا مکہ مکرمہ میں زائرین اور رہائشیوں کی خدمت کے لیے سبزہ زار علاقے میں اضافے کا کام جاری ہے۔ اس سے بے شمار فوائد حاصل ہوں گے اور یہاں آنے والوں کو اپنے اور خاندان بھر کے لیے بہتر ماحول ملے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: