Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن: آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہانز زیمر کی شاندار پرفارمنس

جرمن موسیقار قومی ترانے کی دھن کے منفرد انداز پر کام کر رہے ہیں۔ فوٹو ایکس ہانز زیمر
ریاض سیزن کے تحت آسکر ایوارڈ یافتہ جرمن موسیقار ہانز زیمر نے گزشتہ روز جمعے کو محمد عبدہ ایرینا میں شاندار پرفارمنس پیش کی۔
عرب نیوز کے مطابق آسکر جیتنے والے کمپوزر نے ہالی وڈ کی مشہور فلموں ڈیون، ونڈر وومن، پائریٹس آف دی کیریبین، انٹر سٹیلر، دی لائن کنگ اور نو ٹائم ٹو ڈائی کو میوزک کمپوزیشنز دی ہے۔
ہانز زیمر کی سٹیج پرفارمنس کے دوران سامعین کی توجہ اور جذباتی وابستگی کے لیے موسیقی کے ساتھ رنگین سپاٹ لائٹس کی مدد سے ماحول کو دلکش بنایا گیا تھا۔
ریاض سیزن کے تحت پیش کیے جانے والے اس میوزک کنسرٹ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئے اور سامعین نے موسیقار کی پرفارمنس پر تالیاں بجا کر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
کنسرٹ کے اختتام پر ہانس زیمر نے اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں ریاض سیزن میں آنے والے زائرین اور کنسرٹ میں موجود سامعین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جوش و خروش کی بھرپور تعریف کی جس سے یہ تقریب کا شاندار لمحہ بن گیا۔

مملکت کی آنے والی فلم کی موسیقی کے لیے جرمن موسیقار کو پیشکش کی گئی۔ فوٹو ایکس

قبل ازیں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے رواں ہفتے انکشاف کیا ہے ’معروف جرمن موسیقار ہانز زیمر سعودی عرب کے قومی ترانے کی دھن کے لیے جدید اور منفرد انداز پر کام کر رہے ہیں۔‘
جرمن موسیقار کو سعودی عرب کی آنے والی نئی فلم ’جنگ یرموک‘ کے لیے خاص قسم کی موسیقی تیار کرنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

موسیقار نے کنسرٹ کے اختتام پر  کنسرٹ میں موجود سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو عرب نیوز

معروف موسیقار ہانز زیمر نے عرب دنیا کے فنکاروں کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 18 جنوری کو ریاض سیزن میں منعقد ہونے والی جوی ایوارڈز کی شاندار تقریب میں بھی شرکت کی۔

 

شیئر: