سویڈن اورآئس لینڈ میں سعودی سفیر ایناس الشہوان نے سویڈش انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کو آپریشن ایجنسی کی چیئرمین اور سابق وزیر برائے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون گنیلا کارلسن سے ملاقات کی۔
سعودی سفیر نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ دونوں ریاستیں،سعودی عرب اور سویڈن انسانی امداد کے شعبے میں اہم پلیئر ہیں۔ اس شعبے میں مشترکہ تجربات اور بہترین طریقوں کے وسیع مواقع ہیں۔‘
Had the pleasure to meet with HE. Gunilla Carlsson, Chairman of the Swedish International Development Cooperation Agency @Sida, and former Minister for International Development Cooperation. The two Kingdoms & are major players in the Humanitarian assistance field, with vast… pic.twitter.com/hlN7IDlXyu
— Enass Alshahwan إيناس الشهوان (@AlshahwanEnass) January 24, 2025
یاد رہے سعودی سفیر ایناس الشہوان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں تعیناتی سے کیا۔
وہ نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور سمیت کئی دوسرے عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔
وزارت خارجہ میں سیاسی اور اقتصادی امور کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ الشہوان نے آسٹریلیا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔