انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ’ یمن کے حوثی باغیوں نے سنیچر کو یکطرفہ طور پر 153 جنگی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔‘
حالیہ دنوں میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں
-
غزہ: جنگ بندی میں توسیع کے بعد مزید قیدیوں کی رہائی متوقعNode ID: 815646
عرب نیوز کے مطابق ریڈ کراس نے مذاکرات کی بحالی کی طرف ایک مثبت قدم کے طور پر اس یکطرفہ رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔
یمن میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کے سربراہ کرسٹین سیپولا نے کہا’ اس اقدام نے ان خاندانوں کو راحت اور خوشی دی ہے جو اپنے پیاروں کی واپسی کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔‘
حوثیوں کی قیددیوں کے امور سے متعلق کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر نے حوثی میڈیا کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ’ رہا کیے جانے والی افراد ہیومینٹرین کیسز ہیں جن میں بیمار، زخمی اور معمر افراد شامل تھے۔‘
اس سے قبل یمن کے حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان سیکڑوں قیدیوں کا مختلف مراحل میں تبادلہ ہو چکا ہے۔
ریڈ کراس نے اب تک سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کی نگرانی میں مدد کی ہے، 2020 میں تقریبا ایک ہزار، 2023 میں 800 سے زیادہ قیدیوں کا تبادلہ اور 2024 میں قیدیوں کی ایک اور رہائی شامل ہے۔