عرب اتحاد برائے یمن نے جمعے کو 163 حوثی جنگی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ یمن سے جنگ کے خاتمے کے انیشیٹو کے تحت ان قیدیوں کو عدن اور صنعا بھیجا گیا ہے۔
یمن کے عبوری دارلحکومت عدن میں مجموعی طور پر 108 قیدیوں کو منتقل گیا گیا جبکہ 9 کو صنعا بھیجا گیا۔ 9غیر ملکی جنگجو جو حوثیوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پکڑے گئے تھے انہیں ان کے ملکوں کے سفارتخانوں کے حوالے کیا گیا۔
عرب اتحاد نے زمینی راستے سے37 جنگی قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر سرحد کے قریب واقع یمن میں ان کے آبائی علاقوں میں بھیجا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان مکالمے اورامن مذاکرات کی تقویت کے لیے انسانی بنیادوں پر حوثی قیدیوں کی رہا کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب سے جمعے کو دو طیارے حوثی قیدی لے کرعدن گئے ہیں۔
#عاجل #التحالف: مغادرة الطائرة الثانية لنقل الأسرى الحوثيين إلى اليمن ضمن المبادرة السعودية الإنسانية.#واس_عام pic.twitter.com/oD0uJuPr9G
— واس العام (@SPAregions) May 6, 2022