Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی غزہ میں شیلٹر بیگ اور سوڈان میں 40 ٹن کھجوریں تقسیم

یہ اقدام فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج کے تعاون سے فلسطینی عوام کے مصائب دور کرنے، پندرہ ماہ سے جاری جنگ کے باعث تباہ شدہ گھروں اور املاک کی تعمیر نو میں ان کی مدد کےلیے شمالی غزۃ میں شیلٹر بیگ کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہے جسے سعودی قیادت کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کے علاقے الجزیرہ میں 40 لاکھ ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
یہ اقدام اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت سوڈان کی کسالہ، القضارف، بحیرہ احمر، دریائے نیل، بیلو نیل، وائٹ نیل، سنار اور الجزیرہ  ریاستوں میں 441 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی، جس سے چار لاکھ 41 ہزار 250 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

 

شیئر: