Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ڈرون ریسنگ ورلڈ کپ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

مقابلے میں 50 سے زائد ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ڈرون ریسنگ ورلڈ کپ کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ مقابلے میں 50 سے زائد ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض سیزن کے تحت مقابلے کا اہتمام سعودی فیڈریشن فار سائبر سیکیورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز اور انٹرنشینل فیڈریشن آف ایئراسپورٹس کی جانب سے مشترکہ طورپر کیا گیا تھا جس میں 140 سے زائد ڈرونز پائلٹس نے شرکت کی۔
اختتامی راونڈ کے لیے 64 ڈرون پائلٹس نے کوالیفائی کیا جبکہ پہلی تین پوزیشنز میں سے کورین ڈرون پائلٹ ’میشن کم ‘ نے  پہلی پوزیشن حاصل کی، انہیں ریاض سیزن کے ڈرون کپ کا حقدار قرار دیتے ہوئے 3 لاکھ 75 ہزار ریال کا نقد انعام بھی دیا گیا۔


ڈرون کپ کے فاتح کو 3 لاکھ 75 ہزار ریال کا نقد انعام بھی دیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

دوسری پوزیشن فرانسیسی پائلٹ ’کیلین روسیوس‘ نے حاصل کی، جنہیں 2 لاکھ 85 ہزار ریال انعام میں ملے جبکہ تیسری پوزیشن امریکہ سے تعلق رکھنے ولے ’جواکیون یابنز‘ کو ملی جو 1 لاکھ 85 ہزار ریال انعام کے حقدار ٹہرے۔
واضح رہے ڈرونزورلڈ کپ کا آغاز سال 2016 میں ہوا تھا جبکہ مملکت میں ہونے والا  مقابلہ مشرق وسطی اور شمالی افریقا کی سطح پر پہلا مقابلہ تھا۔

 

شیئر: