مصری عدالت نے بلاگر ھدیر عاطف اور اس کے سابق شوہر کو جعل سازی کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے جرم میں قید کا حکم سنایا ہے۔
عاجل نیوز نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا’عدالت نے معروف بلاگرھدیر عاطف کو 5 برس جبکہ اس کے سابق شوہر کو 7 برس قید کی سزا کا حکم دیا۔‘
مزید پڑھیں
-
لاکھوں فالورز کو لذیذ کھانوں کی ٹپس دینے والی سعودی فوڈ بلاگرNode ID: 698286
-
فلسطینی فُوڈ بلاگر حمادة شقورة دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شاملNode ID: 879780
ھدیر عاطف اس کے سابق شوہر پر لوگوں کو فرضی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان سے بھاری رقوم ہتھیانے کا الزام ہے۔
متاثرہ افراد نے عدالت سے رجوع کیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اپنا حکم سنا دیا۔
واضح رہے سوشل میڈیا خاص کر ٹک ٹاک کی مشہور شخصیت 28 سالہ ھدیل مصر میں کافی پسند کی جاتی ہیں۔
انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فرضی کمپنی کی تشہیر کی جس میں لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
ابتدا میں انہوں نے سرمایہ کاری کرنے والوں کو کافی نفع دیا جس سے ان کا اعتماد بڑھ گیا اور مزید سرمایہ کاروں کا اضافہ ہونے پر انہوں نے نفع دینا روک دیا تھا۔