ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز انتقال کر گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز کی نماز جنازہ کل بدھ کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی‘۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔