Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم آمدنی والے سعودی شہریوں کے لیے 20 ہزار ہاؤسنگ یونٹس

گزشتہ برس پراپرٹی سیکٹر میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ماجدالحقیل نے کہا ہے کہ ’کم آمدنی والے شہریوں کے لیے رواں برس چار لاکھ 50 ہزار ریال تک کے 20 ہزار ہاؤسنگ یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔‘
اخبار 24 کے مطابق انٹرنیشنل رئیل اسٹیٹ پلیٹ فارم کی اہمیت کے حوالے سے پریس کانفرنس میں 120 ممالک کے 500 سے زائد ماہرین و سرمایہ کار شریک تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’رواں برس نجی شعبے کے ساتھ مل کر مملکت کے مختلف شہروں میں ایک لاکھ 40 ہزار درمیانے درجے کے ہاؤسنگ یونٹس جن کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار تک ہوگی متعارف کرائے جائیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہہ ’گزشتہ برس پراپرٹی سیکٹر میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سال 2023 کے مقابلے میں تعمیرات کے شعبے میں سسات فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔‘
قبل ازیں پراپرٹی کا مستقبل کے عنوان سے منعقدہ فورم کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہاؤؤسنگ و بلدیات کا کہنا تھا ’مملکت میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں غیرمعمولی تیزی آئی ہے۔‘
’گزشتہ برس پراپرٹی منصوبوں کے 192 لائسنس جاری کیے گئے، جن کی مالیت 147 ارب ریال تھی۔‘

 

شیئر: