Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ہوٹل کمروں کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار ہوجائے گی

’اس وقت سعودی عرب میں ہوٹل کمروں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ 2030 تک ہوٹل کمروں کی تعداد بڑھا کر 6 لاکھ 75 ہزار کردی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ان میں سے صرف ریاض میں ایک لاکھ 20 ہزار کمرے فراہم ہوں گے‘۔
انہوں نے یہ بات رئیل اسٹیٹ پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’اس وقت سعودی عرب میں ہوٹل کمروں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار ہے‘۔
’سیاحوں کو رہائش فراہم کرنے والی لائسنس شدہ عمارتوں کی تعداد 4 ہزار کے لگ بھگ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فیفا کے وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور یہاں کے ہوٹلوں کا معائنہ کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ہے‘۔

شیئر: