سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد أمور کے علاوہ دوستانہ گفتگو کا تبادلہ ہوا ہے۔
ملاقات کے دوران امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور امریکی صدر کے ہمراہ وفد کے ارکان موجود تھے۔