Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا اجلاس، خطے اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ

اجلاس پیر کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت ہوا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کو ولی عہد کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیلی فونک رابطے، اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی کے دورہ مملکت اور دیگر امور سے آگاہ کیا گیا ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزار کونسل کا ہفتہ وار اجلاس پیرکو ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا’ وزیر خارجہ کے دورہ لبنان اور شام کے حوالے سے کابینہ کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔‘
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں سعودی وفد کی شرکت اور وہاں ہونے والے مذاکراتی سیشنز کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
ارکین کابینہ نے ایجنڈے میں شامل موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں مجلس شوری کی جانب سے مختلف موضوعات پر مبنی سفارشات و تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
 اجلاس نے سعودی عرب اور فلیپائن کے مابین توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پردستخط کرنے کی منظوری دی ۔
کھیلوں کے فروغ کے لیے سعودی وزارت سپورٹس اوربحرینی وزارت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی وزیر داخلہ یا ان کی جانب سے مقرر کردہ نمائندے کو چینی وزارت کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے تبادلے اور استعمال کے لیے مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں کے اعلی عہدیداروں کی ترقی اور تقرر کی منظوری جاری کی گئی۔ مختلف مقامی اور دیگر موضوعات پر بحث ہوئی۔

شیئر: