سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ایوان شاہی نے اعلامیہ میں شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد نے شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز اور ان کے بھائیوں سے ان کے والد شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز 1950 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 75 برس تھی۔ وہ شاہ فہد کے دوسرے بیٹے ہیں۔
انہوں نے سکول کی تعلیم کیپیٹل ماڈل انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کی، یونیورٹسی آف کیلیفورنیا سانتا باربرا سے معامشیات اور سیاسیات میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔
1985 میں انہیں الشرقیہ ریجن کا گورنر مقرر کیا، وہ 2013 تک گورنر رہے۔