Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی برطانوی وزیراعظم سے بھائی کی وفات پر تعزیت

شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔(فائل فوٹو)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے ان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
واضح رہے برطانوی وزیر اعظم کے چھوٹے بھائی نک سٹارمر گزشتہ دنوں کینسر کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے 60 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔
کیئر سٹارمر نے کہا’ میرا بھائی ایک شاندار شخص تھا۔ انہوں نے زندگی کے تمام چیلنجوں کا مقابلہ ہمت اور خوش مزاجی سے کیا۔ ہمیں اس کی بہت کمی محسوس ہوگی۔‘
کیئر سٹارمر نے دسمبر میں سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔

شیئر: