انڈیا کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی مونا لیزا ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بن چکی ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع خرگون سے تعلق رکھنے والی 16 سال کی مونا لیزا بھوسلے نے فلم سائن کر لی ہے۔
مونا لیزا نے ’دی ڈائری آف منی پور‘ نامی فلم سائن کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا: کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک، متعدد زخمیNode ID: 885109
اس فلم کے رائٹر اور ہدایتکار سنوج مشرا ہیں جنہوں نے ’دی ڈائری آف ویسٹ بنگال‘ جیسی فلمیں بنا رکھی ہیں۔
سنوج مشرا فلم میں کام کرنے کی پیشکش لے کر مونا لیزا کے گھر گئے۔
مونا لیزا بھوسلے خرگون کے علاقے مہیشور میں رہتی ہیں جہاں وہ بچپن سے پھول بیچنے کا کام کر رہی ہیں۔
اُن کی آنے والی فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘ کی شوٹنگ فروری میں کی جائے گی۔
مونا لیزا بھوسلے نرمادا دریا کے کنارے پر موجود قلعہ گھاٹ میں کئی برسوں سے پھول بیچتی آئی ہیں تاہم انہیں شہرت تب حاصل ہوئی جب ایک کانٹینٹ کری ایٹر نے انہیں کمبھ کے میلے میں ردرکشا کی مالا فروخت کرتے ہوئے شوٹ کیا۔
اُن کی آنکھوں کی خوبصورتی نے جلد ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
وائرل ہونے کے بعد اُن کا کاروبار بھی کافی متاثر ہوا کیونکہ عوام کی بڑی تعداد دن بھر اُن سے سیلفیاں بنواتی رہی۔
سوشل میڈیا مقبولیت کے بعد مونا لیزا کمبھ کے میلے سے مہیشور واپس چلی گئی ہیں۔