Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریاگ کمبھ میلے میں گورنر بہار بال بال بچ گئے

پریاگ راج۔۔۔کمبھ میلے میں آتشزدگی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ آگ سیکٹر 20کے اریلی علاقے میں واقع تروینی سیٹی میں لگی جہاں بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن کیمپ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق لال جی ٹنڈن کو کیمپ سے بحفاظت نکال کر سرکٹ ہاؤس پہنچایا گیاتاہم ان کا چشمہ، گھڑی ،موبائل، خیمہ اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگئے ۔قبل ازیں سیکٹر 15میںوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورپارٹی کے نائب صدر بالک ناتھ کیلئے لگژری خیمہ تیار کیا گیا تھا جو 5فروری کو آگ لگنے سے تباہ ہوگیااور وہاں موجود نقدی اور دیگر اشیاء بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -کس تاریخ کو کسانوں کے کھاتوں میں2000روپے آئیں گے؟

شیئر: