Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہر خورانی کا سبب بننے پر 60 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا: ایس ایف ڈی اے

اشیائے خورونوش میں زہریلے مواد کی موجودگی پر جرمانہ 3 سے 30 ہزار ریال ہوگا۔ (فوٹو سبق)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے زہرخورانی کے حوالے سے سزاؤں کا چارٹ اورضوابط جاری کردیئے۔ ریستوران اور اشیائے خورونوش کی دکانوں کے علاوہ گودام اور فیکٹریوں پربھی قوانین کا اطلاق کیا جائے گا۔
 اخبار 24 کے مطابق جاری کیے گئے چارٹ میں کہا گیا ہے کہ زہرخورانی ثابت ہونے پرمتاثر ہونے والے فی فرد کے حساب سے 60 ہزار ریال تک جرمانہ  کیا جاسکتا ہے۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ زہرخورانی کے واقعات کو روکنے کے لیے بنائے گئے ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اتھارٹی کی ٹیمیں اشیائے خورونوش کی دکانوں، ریستوران اور گوداموں کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لیں گی تاکہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔
جاری کیے گئے چارٹ کے مطابق جو ہوٹل ، کیفیٹریا یا فاسٹ فوڈ کے سینٹر سے لی گئی اشیائے خورونوش سے زہر خورانی کا واقعہ سامنے آنے پر اتھارٹی کی ٹیمیں فوری طورپر وہاں سے کھانے پینے کے نمونے اپنی تحویل میں لے کر ان کا معائنہ کریں گی تاکہ خوراک میں زہریلے مواد کا پتہ کیا جاسکے۔
دکانوں اور ریستوران وغیرہ کی اشیائے خورونوش میں زہریلے مواد کی موجودگی ثابت ہونے پر کم از جرمانہ 3 ہزار سے 30 ہزار ریال ہوگا۔
اشیائے خورونوش کی فیکٹریاں یا گودام جہاں سے خام مال سپلائی کیا گیا ہو اگر وہ متاثر پائے گئے تو جرمانے کی رقم ڈبل ہو گی جو کم از کم 6 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 60 ہزار ریال تک ہو سکتی ہے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ زہر خورانی سے کسی کے ہلاک یا جسمانی طورپر معذور ہونے کی صورت میں متاثرہ دکان یا ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کرکے چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کیا جائے گا جہاں سے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
 

 

شیئر: