Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبیا میں 70 افراد زہر خورانی کا شکار، فاسٹ فوڈ ریستوران سیل 

زہر خورانی کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب صبیا کمشنری میں نگراں اداروں نے 70 سے زیادہ افراد کے زہر خورانی میں مبتلا ہوجانے پر ایک فاسٹ فوڈ ریستوران سیل کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ زہر خورانی کے اسباب کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق صبیا کے حکام  نے ریستوران کے کارکنان، متاثرین اور کھانے پینے کی اشیا کے نمونے ہنگامی بنیاد پر جمع کرلیے۔ 
زہر خورانی کے تمام متاثرین کو صبیا جنرل ہسپتال میں علاج کے لیے داخل  کردیا گیا۔
 حکام نے احتیاطی اقدام کے طورپر ریستوران کو فوری طور پر سیل کردیا ۔ حقائق سامنے آنے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
صبیا کی بلدیاتی کونسل نے بتایا کہ  ریستوران کے خلاف اب تک کوئی رپورٹ ریکارڈ پر نہیں آئی تھی۔ اگر ریستوران زہرخورانی کا شکار ثابت ہوا تو ستر ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

شیئر: