Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کن علاقوں مں سنیچر سے سردی کی نئی لہر کا امکان

جازان، عسیر اور الباحہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا ہے کہ سنیچر یکم فروری سے مملکت کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا  مملکت کے کچھ علاقوں میں سردی کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
 مملکت کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت ایک سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ظاہر کی گئی جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
 عقیل العقیل نے کہا مملکت کے متعدد علاقوں خاص طور پر شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ موسم بہار کے آغاز میں ابھی 29 دن باقی ہیں۔
ان کا کہنا تھا مملکت کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی سے صبح سویرے موسم سرد رہے گا، اسی طرح سروات کی پہاڑی چوٹیوں پر شدید دھند کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں موسمیاتی ماہر عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے کہ فروری کا مہینہ متعدد موسمی خصوصیات کا حامل ہے۔  سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں یہ سردیوں کا موسم سمجھا جاتا ہے۔
شمالی علاقوں میں برف باری بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ  مہینہ برسات کے موسموں میں سے ایک ہے جبکہ اسی مہینے میں دن بڑے ہونے لگتے ہیں۔
 

 

شیئر: